ایشیا اینڈ پیسیفک نیوز ایجنسیز (OANA) کے ایگزیکٹو بورڈ نے استنبول میں تنظیم کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں ایک بیانیے میں کہا کہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات کو جدید اور روایتی ذرائع ابلاغ کے ذریعے بڑے پیمانے پر پھیلانے کی وجہ سے دنیا میں خوف و ہراس پیدا ہورہا ہے۔ بیانیے میں خبر رساں اداروں سے درخواست کی گئی کہ وہ غلط معلومات کا مقابلہ کرنے میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو پورا کریں اور سامعین کو جامع اور صحیح معلومات فراہم کریں۔
OANAنے اپنے بیان میں غزہ میں فلسطینی عوام کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس علاقے میں خبریں تیار کرنے والے صحافیوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔ OANA نے تمام اداروں اور تنظیموں سے کہا کہ وہ صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
"OANA" The Organization of Asia-Pacific News Agencys کا مخفف ہے اور 22 دسمبر 1961 کو اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی تعاون سے اس خطے کے ممالک کے درمیان معلومات کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔
اس وقت ایشیا اور پیسیفک ریجن کے 35 ممالک کی 44 نیوز ایجنسیاں OANA کی رکن ہیں۔
آپ کا تبصرہ